مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے ترجمان نے امریکی ٹی وی چینل " سی این این " سےپاکستانی فوج کے ترجمان کے حوالے سے جاری ہونے والے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان سب من گھڑت اور سیاق و سباق سے ہٹ کر جاری کیا گیا ہے۔
امریکی ٹی وی چینل سی این این نے پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر میجر جنرل اطہر عباس کا انٹریو جاری کیا ہے جس میں ان سے منسوب بیان کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فوج ملا عمر سمیت طالبان کمانڈروں سے نہ صرف رابطے میں ہے بلکہ انہیں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے پر آمادہ بھی کر سکتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ ڈائریکٹر جنرل سے منسوب بیان بے بنیاد ، من گھڑت اور سیاق و سباق سے ہٹ کر جاری کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر اس بیان کو مسترد کرتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی ٹی وی چینل سی این این نے کہا ہے کہ میجر جنرل اطہر عباس نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کرانے کے عوض امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ہندوستان پر اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے پاکستان کے ساتھ اس کم معاملات حل کرانے میں میں مدد کرے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان نے سی این این کے بیان کو من گھڑت اور سیاق و سبق سے ہٹ کر قراردیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ